• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل سےگیس معاہدے کے خلاف اردن میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے

اتوار 06-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4930
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردنی حکومت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ گیس کے ایک حصول کےایک مشترکہ منصوبے کی منظوری کے خلاف عوام کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ کل جمعہ کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد دارالحکومت عمان سمیت کئی شہروں میں ہزاروں افراد اس معاہدے کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ساتھ گیس کے حصول کے مشترکہ سمجھوتے کے خلاف سب سےبڑی ریلی دارالحکومت عمان میں العبدلی کے مقام پر شاہ عبداللہ مسجد کے باہر نکالی گئی۔ مظاہرے میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل سے گیس معاہدہ روکنے کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدے کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے گیس معاہدے کو منسوخ کرے۔ مقررین نے اسرائیل کے اشتراک سے گیس کے اخراج کے معاہدے کو قومی وسائل دشمن کو فراہم کرنے کے مترادف قرار دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اردنی حکومت نے امریکی آئل اینڈ گیس کمپنی کی وساطت سے اسرائیل کے ساتھ گیس کے حصول کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس ڈیل کے تحت اردن کے ساحل سمندر کے قریب زیرسمندر گیس کے ذخائر کے حصول کے لیے اردن اور اسرائیل مل کر سرمایہ کاری کریں گے اور اس کا ٹھیکہ ایک امریکی کمپنی کو فراہم کیا جائے گا تاہم امریکی کمپنی کے ساتھ اس منصوبے پر اردن اور اسرائیل کی اپنی کمپنیاں بھی شامل رہیں گی۔

اردن میں اسرائیل کے ساتھ گیس کے اخراج کے مشترکہ منصوبے کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین اور عوامی حلقوں نے اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدہ کرنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

اردن کے قانونی حلقوں اور وکلاء برادری نے بھی اس معاہدے کی مخالفت کی ہے اور اسے خلاف قانون قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.