• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے قانون پر غور

بدھ 27-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6298
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اٹارنی جنرل کی مخالفت کے باوجود صیہونی کنیسٹ بدھ کو فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دیے جانے سے متعلق ایک متنازع مسودہ قانون پرغور کرے گی۔

دوسری جانب اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دیے جانے سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی مذہبی شدت پسند جماعت ’یسرائیل بیتونو‘ کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے جس میں فوج داری مقدمات کا سامنا کرنے والے فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس مسودہ قانون کے پیچھے اسرائیلی وزیر دفاع اور فلسطینیوں کے بدترین دشمن آوی گیڈور لائبرمین کا ہاتھ ہے۔ اگرچہ یہ قانون سنہ2015ء میں بھی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا مگر صیہونی کنیسٹ نے اس پر رائے شماری منسوخ کردی تھی۔

اگریہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو اس کے بعد وزیر دفاع فوجی عدالتوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کو سزائے موت دیے جانے کے احکامات دے سکتے ہیں۔

حال ہی میں اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل افیحائی منڈلبلیٹ نے فدائی حملوں کے الزام میں گرفتار فلسطینیوں کو سزائے موت دیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اس قانون پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی کنیسٹ میں حال ہی میں ایک نیا مسودہ قانون پیش کیا گیا۔ ’یسرائیل بیتونو‘ کی طرف سے پیش کردہ مسودہ قانون میں مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں پر فدائی حملوں کے الزام میں گرفتار فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی کنیسٹ میں فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے قانون پر غور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.