• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی کنیسٹ سے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور

جمعرات 04-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6660
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ (پارلیمنٹ) کل بدھ کو ’قانون تعزیرات‘ میں ترمیم کی تجویز کے تحت اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں قید فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کے قانون کی ابتدائی رائے شماری میں منظوری دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو سزائے موت دینے کا مسودہ قانون وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی جماعت ’اسرائیل بیتنا‘ کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

یہ قانون ایک ایسے وقت میں زیربحث ہے جب حال ہی میں اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے فلسطینی مزاحمت کار 19 سالہ عمر العبد کو تین صیہونی آباد کاروں کو چاقو کے وار سے ہلاک  کرنے کے الزام میں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے حملہ آور عمر العبد کو حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی جاری ہے موجودہ پالیسی کے تحت اسے کئی بار عمر قید کی سزا کا امکان ہے۔ تاہم صیہونی وزیر دفاع اور شدت پسند یہودی لیڈر آوی گیڈور لائبرمین نے العبد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی طرف سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کل بدھ کو اسرائیلی پارلیمنٹ نے لائبرمین کی جماعت ’اسرائیل بیتنا‘ کی طرف سے پیش کیے گئے ایک مسودہ قانون پر بحث شروع کی ہے جس میں صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار فلسطینی مزاحمت کاروں کو سزائے موت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ایک دوسرے رکن کنیسٹ رابرٹ الیٹوف نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی سزائے موت کے قانون کو اسرائیلی اپوزیشن کی طرف سے بھی حمایت حاصل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی کنیسٹ سے فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون منظور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.