مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے کرپشن اور مبینہ قیمتی تحائف وصول کرنے کے الزام میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو پر قیمتی سیگریٹ، شراب چار لاکھ شیکل کے قیمتی تحائف Â وصول کرنے کا الزام ہے۔اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے خلاف کرپشن اور قیمتی تحائف وصول کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیمتی تحائف وصول کرنے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں رہا ہے۔ عبرانی اخبار کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو قوم پر بوجھ ہیں اورانہیں جلد از جلد اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے۔