• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی پولیس کومسجداقصیٰ میں نمازیوں کی جامہ تلاشی لینے کا حکم

جمعہ 28-07-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala8043
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے پولیس کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینی مردو خواتین کی جامہ تلاشی لینے کے احکامات دیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ احکامات مسجد اقصیٰ کے باہر نصب کردہ اسکینر ہٹائے جانے اور ان کی جگہ اسمارٹ کیمرے لگانے کے فیصلے کے موقع پر جاری کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ کیمرے نصب کرنے کا عمل اگلے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں وزیراعظم نے ہدایت کہ پولیس کو مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کی تلاشی کے لیے فری ہینڈ دیا جائے۔

وزیراعظم نیتن یاھو اور داخلی سلامتی کے وزیر کے درمیان نمازیوں کی تلاشی کے لیے دستی میٹل ڈیٹکٹر فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے پولیس کو یہ احکامات ایک ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب عبرانی ٹی وی 2 نے ایک سروے میں بتایا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت الاقصیٰ کے دروازوں کے سامنے سے الیکٹرانک گیٹس کے ہٹائے جانے کو نیتن یاھو کی شکست سے تعبیر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باہر نصب کردہ اسکینر اور الیکٹرانک گیٹس ہٹا دیے تھے جس کے بعد فلسطینی شہریوں نے قبلہ اوّل میں نماز کی ادائیگی شروع کردی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اسکینروں کی جگہ اب مسجد اقصیٰ کے باہر اسمارت کیمرے لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جسے اگلے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر 100 ملین شیکل کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی پولیس کومسجداقصیٰ میں نمازیوں کی جامہ تلاشی لینے کا حکم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.