• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی لبنان کی بحری اور فضائی حدود کی خلاف ورزیاں

اتوار 28-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7330
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنانی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی بحریہ اور فضائیہ نے اس کی بحری اور فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز جنوبی ساحلی علاقے الناقورہ میں اسرائیل کی جنگی کشتیاں لبنان کی سمندری حدود کو پار کرتی ہوئی لبنان کی حدود میں داخل ہوگئیں۔ اسی دوران اسرائیل کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

لبنانی فوج کی سرکاری ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کی 8 جنگی کشتیاں راس الناقورہ سے 455 میٹر لبنان کی حدود میں داخل ہوگئیں۔

بیان کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے  جمعرات اور جمعہ کے درمیان سمندری حدود کی خلاف ورزی کی جب کہ جمعہ کی شام کو اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جو جنوبی سرحدی قصبے رمیش کے اوپر پرواز کرنے کے بعد واپس ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے لبنان کی حدود کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے  لبنانی فوج اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پائی جنگ بندی اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 میں دونوں ملکوں پر ایک دوسری کی زمینی، فضائی اور سمندری حدود کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی لبنان کی بحری اور فضائی حدود کی خلاف ورزیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.