مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں قائم اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی چینلوں پر نشر ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کیمپ میں لگنے والی آگ کے بعد کیمپ میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی اور زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
