• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی بائیکاٹ کرنے والوں کو ویزہ فراہمی پر پابندی کا قانون منظور

بدھ 16-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5039
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک میں حصہ لینے والے کسی بھی سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کارکن کو اسرائیل کو ویزہ جاری نہیں کیا جا سکے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے پارلیمنٹ کے ذریعے بائیکاٹ کی عالمی تحریک کو متاثر کرنے کے لیے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے۔ اسی اسکیم کے تحت پارلیمنٹ سے ایک ایسا قانون منظور کرانا بھی شامل تھا جس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ کسی بھی دوسرے ملک میں رہنے والا ایسا کوئی شخص جو اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی تحریک میں پیش پیش رہا ہو اسے اسرائیل کا ویزہ جاری نہیں جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز پارلیمنٹ نے سادہ اکثریت کے ساتھ مسودہ قانون پر پہلی رائے شماری کرائی جس میں کثرت رائے سے قانون منظور کیا گیا ہے تاہم قانون پرمزید بحث کی جائے گی اور دوبارہ رائے شماری کے بعد اسے نافذ العمل کردیا جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیلی مصنوعات، اسرائیلی حکومت اور اس کے ریاستی اداروں کے بائیکاٹ کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں جن میں نامی گرامی سماجی اور سیاسی کارکن بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اس قانون کی منظوری کے ذریعے ان بائیکاٹ کی مہم چلانے والوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے لیے اسرائیل کا وزٹ آسان نہیں ہوگا۔ ایسے کسی بھی شخص کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا جو اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ کی کسی بھی تحریک میں شامل رہا ہو۔ تاہم اس قانون کی ایک شق میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ استثنائی کیسز میں ایسے افراد کو ویزے جاری کرنے کی سفارش کی مجاز ہوگی جن کی آمد سےاسرائیل کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی بائیکاٹ کرنے والوں کو ویزہ فراہمی پر پابندی کا قانون منظور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.