• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن اور اسرائیل گیس معاہدے کے خلاف عمان میں مظاہرہ

ہفتہ 25-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6548
0
SHARES
4
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن اور اسرائیل کے درمیان گیس معاہدے کے خلاف سیکڑوں لوگوں نے دارالحکومت عمان میں مظاہرے کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں لوگ اردن کے دارالحکومت امان کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے اردن اسرائیل گیس معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم اور ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھتے تھے جن پر صیہونی دشمن کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کے خلاف نعرے درج تھے۔

اردن کی شاہی حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں اسرائیل سے گیس کی خریداری کے نئے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس پر عوام نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔اس معاہدے کی مالیت دس ارب ڈالر بتائی جاتی ہے جس کے تحت امریکی اسرائیلی کنسورشیم، اسرائیلی گیس فیلڈ کو توسیع دینے کے بعد اردن کو پندرہ سال کی مدت میں ساڑھے آٹھ ملین کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس کی خریداری کے بدلے اسرائیل کو دی جانے والی رقم، اسرائیلی فوج کو مضبوط بنانے اور اس کی توسیع پسندی میں اضافے کا باعث بنے گی۔اردن میں پچھلے چند روز کے دوران، منہگائی میں اضافے اور بے روزگاری کے خلاف بھی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

اردن اور مصر ایسے عرب ممالک ہیں جن کے اسرائیل کے ساتھ کھلم کھلا سفارتی تعلقات قائم ہیں حالانکہ ان ملکوں کے عوام اسرا‏ئیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات کے سخت مخالف ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.