• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اذان پر پابندی بیت المقدس میں اسلام کے وجود سے انکار کے مترادف:ترکی

جمعہ 10-03-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6365
0
SHARES
6
VIEWS

انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی نے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے سیاہ صہیونی قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک وزیر مذہبی امور محمد غورماز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ سے فلسطینی مساجد میں اذان  پرپابندی کے قانون کی منظوری بیت المقدس اور ارض فلسطین پر اسلام کے وجود سے انکار کے مترادف ہے۔

جنوبی ترکی کی غازی عنتاب ریاست میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ اسرائیلی کنیسٹ نے فلسطینی مساجد میں اذان پر قدغنیں عائد کرنے کا قانون منظور کرکے اسلام کے وجود کو نظر انداز کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ عالم اسلام اسرائیلی کنیسٹ کے قانون کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے۔

غور ماز نے کہا کہ عالم اسلام کے لیے یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں قائم مساجد میں اذان دینے پر پابندی عائد کی ہے۔ یہ پابندی بیت المقدس اور فلسطین میں مسلمانوں اور اسلام کے وجود سے انکار کا واضح اسرائیلی اشارہ ہے۔

ترک وزیر نے کہا کہ بیت المقدس مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعد عالم اسلام کے لیے تیسرا مقدس ترین شہر ہے۔ اس شہر میں اذان پر پابندی وہاں پرصدیوں سے چلے آرہی اسلامی روایات پر حملہ اور اسلامی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی ملک کو دوسری اقوام کے مذہبی امور میں داخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ اذان پر پابندی مسلمانوں کے مذہبی شعائر اور مذہبی معاملات میں ریاست کی مداخلت کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی کنیسٹ نے ایک متنازع مسودہ قانون پر ابتدائی رائے شماری کرانے کے بعد اس کی منظوری دی تھی جس میں بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں کی مساجد میں اذان پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ قرارداد کی حمایت میں 120 کے ایوان میں 55 نے حمایت اور 48 نے مخالفت کی تھی۔ اس قانون کے تحت رات گیارہ بجے سے صبح  سات بجے تک مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہیں دی جاسکتی۔ قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے پر مسجد کی انتظامیہ کو 5سے 10 ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ امریکی کرنسی میںی یہ رقم 1300 سے 2600 ڈالر کے مساوی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.