• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی طلباء کو ارض فلسطین سے مربوط کرنے کا نیا صہیونی پلان

منگل 06-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5245
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست اس کے ذیلی ادارے نت نئے اور خطرناک حربوں کے ذریعے فلسطین میں یہودیت مسلط کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ کوئی ایک بھی شعبہ ہائے زندگی ایسا نہیں جس پر یہودیت اور عبرانیت کی چھاپ لگانے کی سازش نہ کی جا رہی ہو۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے یہودی طلباء طالبات کو ارض فلسطین سے مربوط بنانے کے لیے ایک نئی اسکیم تیار کی ہے۔ اس نئی اسکیم کے ذریعے اسرائیل طلباء کو سرزمین فلسطین کے ساتھ اپنا تشخص مضبوط کرانے کے لیے کوشاں ہے۔ بہ ظاہر اس منصوبے کو یہودی طلباء میں ’زرعی اقدار‘ سے روشناس کرنا ہے مگر اس منصوبے کی آڑ میں فلسطین میں یہودیت کا فروغ اور یہودی طلباء کے ذہنوں میں فلسطینی سرزمین سے محبت پیدا کرنے کی مذموم کوشش کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزارت زراعت کی جانب سے ایک نئی دستاویز سامنے لائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت زراعت، تعلیم اور تعلیمی و سیاسی سیکٹر میں کام کرنے والی تنظیم ’’ھویہ‘‘ نے مل کر طلباء کو ارض فلسطین جوڑنے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس منصوبے پر سالانہ ایک ملین ڈالر کے برابر رقم خرچ کی جائے گی۔ وزارت زراعت اور ’جیوش ہوم‘ کے سربراہ اوری ارئیل کے درمیان اس منصوبے پرعمل درآمد کے لیے ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

درایں اثناء مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کی نمائندہ فالو اپ کمیٹی کے ترجمان رجا شحادہ کا کہنا ہے کہ فلسطین میں یہودیت کے فروغ کے لیے مذکورہ پروگرام نسل پرستانہ ہے جس کا مقصد صرف یہودی طلباء ہیں جب کہ اس پروگرام میں عرب طلباء کو مستثنیٰ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے کوئی بھی پروگرام وزرات تعلیم کے توسط سے ہونا چاہیے نا کہ وزارت زراعت کے راستے۔ اس طرح کے تمام مقاصد کا ایجنڈا صرف فلسطینی سرزمین کے ساتھ یہودی طلباء کی شناخت مربوط کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.