• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’یونیسکو‘ قرارداد کا جواب ’عظیم ترالقدس‘ کی شکل میں دیاجائے!

جمعہ 05-05-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala7058
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے وزیر مواصلات اور انٹیلی جنس اموریسرائیل کاٹز نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے ’ثقافتی ادارے‘ یونیسکو کی اس قرارداد کو اسرائیل کی توہین قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بیت المقدس شہر میں اسرائیل کا قبضہ غیرقانونی اور باطل ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ’یونیسکو‘ نے بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ باطل قرار دے لاکھوں یہودیوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس اسرائیل کا اٹوٹ انگ اور یہودیوں کا مذہبی ، تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی مرکز ہے۔ یونیسکو کی قرارداد سے یہودیوں کے بیت المقدس پر ملکیت کے دعوے کو باطل نہیں قرار دیا جاسکتا۔

صہیونی وزیر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ’یونیسکو‘ کی قرارداد کے جواب میں انتقامی طور پر’عظیم تر بیت المقدس‘ کے منصوبے کا اعلان کرے تاکہ یہ ثابت کیا جائے کہ اسرائیل بیت المقدس کے حوالے سے اپنے حقوق ثابت کرنے کی پوری پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے بیت المقدس کی حدود کو وسعت دینے کا قانون بھی منظور کر رکھا ہے۔ علاقے میں یہودیوں کے آبادیاتی غلبے ، اطراف کے قصبوں کو القدس میں شامل کرنا، غوش عتصیون، معالیہ ادومیم، جبعات زئیو، بیت علیت اور کئی دوسری کالونیوں کو ملا کر ’گریٹر یروشلم (عظیم تر القدس) کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی سلور جوبلی (50 سال مکمل ہونے پر) تقریبات کے دوران ایک نیا قانون منظور کیا جائے جس کے تحت ’عظیم تر القدس کا اعلان کیا جاسکے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.