فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے شعبہ ’قومی دفاع برائے اراضی و مزاحمت صہیونی آباد کاری‘ کی طرف سےجاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے اندر خانہ غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کی تیاریاں کافی حد تک مکمل کرلی ہیں۔ صرف اعلان کرنا باقی ہے۔
یہ اعلان غرب اردن پرقبضے کے پچاس سال پورے ہونے کی مناسبت سے آئندہ چند ہفتوں کے دوران منعقدہ حکومتی اجلاس میں کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے غرب اردن پر قبضے کے 50 سال پورے ہونے کو ’سلور جوبلی‘ کے طور پرمنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
عبرانی اخبار ’ماکور Â ریچون‘ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں Â کنیسٹ کی خارجہ و سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سلور جوبلی‘ کی مناسبت سے کئی اہم اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ایک اجلاس میں غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے پر غور کے بعد اس تجویز پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔