• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب ملکوں میں جاسوسی میں سرگرم اسرائیلی فوجی یونٹ کے لیے تمغہ شجاعت

ہفتہ 19-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5075
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی مسلح افواج کے چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی ’’امان‘‘ کے زیرانتظام عرب ملکوں میں سراغ رسانی اور جاسوسی کی سرگرمیوں میں سرگرم فوجی یونٹ کو جاسوسی کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ’تمغہ شجاعت‘ دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطح کی عسکری تقریب کے دوران ’’امان‘‘ ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی ماتحت فوجی یونٹ ’’سییرت مٹکال‘‘Siirt Matkal کی قیادت کو سراغ رسانی کی سرگرمیوں کی خدمات کے عوض تمغہ شجاعت جاری کیا۔

صہیونی آرمی چیف نے عرب ملکوں میں جاسوسی کرنے اور اسرائیل کی مخالف شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں قتل کرنے پر فوجی سراغ رسانوں اور ایجنٹوں کی تعریف کی اور کہا کہ ’سییرت مٹکال‘ کے سراغ رساں ایجنٹوں نے عرب ملکوں کے اندر سے ایسی ٹھوس اور مستند معلومات جمع کی ہیں جس پران کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ ’’سییرت مٹکال‘‘ نامی فوجی یونٹ کے اہلکار عرب ملکوں میں جاسوسی کے لیے بھیجے جاتے ہیں۔ عرب ملکوں میں  جاسوسی کرنے والے ایجنٹوں کی کئی اہم نوعیت کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ عربی اور انگریزی سمیت دیگر زبانوں پر عبور رکھنے والوں کو عرب ممالک میں جاسوسی کےلیے بھیجا جاتا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار صالح نعامی کا کہنا ہے اسرائیلی آرمی چیف کی طرف سے ملٹری انٹیلی جنس کی جاسوس یونٹ کو تمغہ شجاعت سے نوازنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل عالم عرب کے قلب میں گھس کر جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعرب ملکوں میں جاسوسی میں سرگرم اسرائیلی فوجی یونٹ کے لیے تمغہ شجاعت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.