مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے جیل سے رہائی کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو مشورہ دیاہے کہ وہ فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرپشن کیسز میں جیل سے رہائی کے بعد سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے بنجمن نیتن یاھو کو مشورہ دیا کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں۔ایہود اولمرٹ کہنا ہے کہ وہ ذاتی طورپر رشوت وصولی اور دیگر تمام اقسام کی کرپشن کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے جیل سے نکلنے کے بعد وزیراعظم نیتن یاھو سے کہا کہ وہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں۔ میں نے کہا کہ مجھے بھی بلا جواز جیل میں ڈالا گیا۔
