• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

الشیخ رائد صلاح کی نصرت کے لیے عالمی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 05-11-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6287
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عالمی علماء کونسل نے بزرگ اسیر فلسطینی رہنما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح صلاح کی حمایت میں عالمی نصرت رائد صلاح مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد الشیخ رائد صلاح کے ساتھ مکمل ہمدردی، اظہار یکجہتی، ان کی قبلہ اوّل کے لیے قربانیوں اور خدمات کو اجاگر کرنا اور ان کی ظالمانہ گرفتاری کے بعد حراستی مراکز میں دی جانے والی اذیتوں سے پردہ چاک کرنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں دفاع قبلہ اوّل کی پاداش میں پابند سلاسل اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مہم شروع کرنے سے قبل کل سوموار کو ترکی کے شہر استنبول میں عالمی علماء کونسل کے ارکان ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے بعد ترکی اور دوسرے مسلمان ملکوں میں الشیخ رائد صلاح کی خدمات کو اجاگر کرنے اورانہیں دی جانے والی سزاؤں پر احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

اس کےعلاوہ ’ہیش ٹیگ کلنا الشیخ الاقصیٰ‘ کے عنوان سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک مہم چلائی جائے گی جو 12 نومبر تک جاری رہے گی۔

اس مہم کا مقصد صیہونی ریاست پر الشیخ رائد صلاح کے حوالے سے عالمی سطح پر دباؤ ڈالنا اور ان کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح کو اسرائیلی فوج نے 15 اگست 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں بدترین حالات میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ انہوں نے متعدد بار صیہونی انتظامیہ کے غیر انسانی سلوک پر احتجاج کیا۔ دوران حراست انہیں وحشیانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالشیخ رائد صلاح کی نصرت کے لیے عالمی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.