• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے کارکنوں کے لیے قید کی سزا کا قانون

جمعہ 01-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala5889
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت ایک نئے مسودہ قانون کی تیاری کررہی ہے جس کی منظوری کے بعد اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالنے اور انہیں اذیتیں دینے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکمران جماعت ‘لیکوڈ‘ اور ’کولانو‘ نے متفقہ طور پر پارلیمنٹ میں ایک آئینی بل پیش کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔ اس مجوز قانون کے تحت اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے کارکنوں کوگرفتار کرکے انہیں جیلوں میں ڈالنے اوران کے خلاف غیرقانونی حراستی ہتھکنڈے استعمال کیے جاسکیں گے۔

عبرانی اخبار کے مطابق نئے قانون کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے۔ اس میں سفارش کی گئی ہے کہ اسرائیلی ریاست کا کسی بھی سطح پر بائیکاٹ کرنے والی تنظیموں کے کارکنوں یا اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والوں کو کم سے کم سات سال قید کی سزا دی جائے۔

نئے مسودہ قانون کے تحت بائیکاٹ کے ذریعے اسرائیلی ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بننے والے کارکنوں کے خلاف عالمی سطح پر بھی چارہ جوئی کی جاسکے گی۔

یہ نیا مسودہ قانون بحث کے لیے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس پر حکمران جماعت لیکوڈ کے رکن پارلیمنٹ عنات بارکو اور حکمران اتحاد میں شامل کئی دوسرے ارکان پارلیمان کے دستخط ثبت ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.