مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک نئی صیہونی کالونی تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7ÂÂ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ نئی کالونی
’غوش عتصیون‘ میں قائم کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ صیہونی کالونی غیرقانونی طورپر قائم کی گئی ’نتیو ھافوت‘ کالونی کے آباد کاروں کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر اس کالونی میں 350 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ اس میں ’نتیو ھاوت‘ کالونی سےنکالے گئے صیہونی آباد کاروں کو آباد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے دسمبر 2016ء میں نتیو صیہونی کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیاÂÂ اور اس میں موجود 15 گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسرائیلی حکومت نے عارضی طور پر قائم کردہ صیہونی کالونی کو ختم کرنے کے عدالتی فیصلے سے اتفاق کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ نتیو کالونی سے نکالنے کے باعث متاثر ہونے والے صیہونیوں کو معاوضے ادا کرے گی۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جنوبی نابلس میں 800 گھروں کی تعمیر کی ابتدائی منظوری دی ہے۔ یہ اقدام تین ہفتے قبل ایتمار صیہونی کالونی میں ایک یہودی ربی کے فلسطینی شہری کے حملے کے قتل کا رد عمل بتایا جاتا ہے۔
