فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شاہین مرعی نے اپنے اسیر بھائی شاہین مرعی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک ہفتہ قبل اردن کے دارالحکومت عمان میں وزارت خارجہ کے دفتر کے باہردھرنا دینے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ شاہین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی اسرائیل جیل سےرہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔
شاہین مرعی نے اردنی حکومت کی طرف سے اپنے اسیربھائی کی رہائی کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے بہ طور احتجاج دھرنا دینے کے ساتھ ساتھ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
شاہین مرعی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے جاری بھوک ہڑتال کے باعث اس کی حالت کافی تشویش ہوچکی ہے۔ اسے مسلسل بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ وہ بار بار اپنا ذہنی توازن کھو رہا ہے۔ شاہین کا وزن غیرمعمولی حد تک کم ہوچکا ہے جب کہ اس کے معدے میں بھی سخت تکلیف ہے۔
