مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست نے ملک میں موجود ہزاروں افریقی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے لیے ایک نیا محکمہ بنانے اور بجٹ مختص کرنے پرغور شروع کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ میں حکومت نے ایمی گریشن اور آباد کاری کے محکمے کے ضمن میں ایک نیا سیکشن قائم کرنے پرغور شروع کیا ہے جسے 20 کروڑ شیکل کا بجٹ فراہم کرنے کے ساتھ اس میں 180 نئے ملازم بھرتی کیے جائیں گے جو 42 ہزار افریقی اور دوسرے تارکین وطن کی نگرانی اور انہیں ملک سے نکالنے کے لیے کام کریں گے۔رپورٹ کے مطابق حکومت اس تجویز کی جلد منظوری دے گی۔ اسے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیر اخلہ اریے درعی اور وزیرخزانہ موشے کحلون کی مشترکہ حمایت حاصل ہوگی۔ اسرائیلی حکومت ہر افریقی تارکن وطن کو فی کس 3500 ڈالر کی رقم دے کر انہیں ملک سے نکل جانے پر مجبور کرے گی۔
وزیراعظم نیتن یاھو کو توقع ہے کہ اس طرح عنقریب افریقی تارکین وطن کی بڑی تعداد ملک سے نکالی جاسکے گی۔
