فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہÂ یہ حادثہ تقریباً نو بجے تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس وقت پیش آیا جب پائلٹ اپنی روٹین کی ٹریننگ پرواز کے بعد فوجی اڈے پر واپس آ رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر فوجی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ہیلی پیڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ فوری طور پر زخمی ہونے والے Â پائلٹ کو نکال کر بیئر سوا کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والا اسرائیلی پائلٹ ایک تجربہ کار میجر پائلٹ تھا جبکہ زخمی پائلٹ لفٹیننٹ تھا۔
واضح رہے کہ جون میں اسرائیلی اپاچی ہیلی کاپٹروں کے معائنے کے دوران Â معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک کے Â پچھلے روٹر بلیڈ میں ایک بہت بڑا کریک موجود ہے جس کی وجہ سے ان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا لیکن جولائی میں انہیں دوبارہ Â کام کے لیے استعمال کیا گیا۔
