• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا نے فلسطینیوں کے لیے مختص 6.5 کروڑ ڈالر منجمد کر دیے

بدھ 17-01-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9885
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اونروا کے ذریعے فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد کے نصف حصّے کو روکنے کا مقصد، ایجنسی میں اصلاحات کے لیے امریکا کی خواہش پر عمل درامد ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اس اقدام کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں”۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس سے قبل منگل کے روز امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ امریکا فلسطینیوں کی مدد کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا کو 6 کروڑ ڈالر کی امداد پیش کرے گا۔ (تاہم وہ 6.5 کروڑ ڈالر روک لے گا تا کہ مستقبل میں اس پر نظرثانی کی جا سکے)۔

مذکورہ اہل کار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انروا ایجنسی کو جو غزہ پٹی کی آبادی کے بڑے حصّے کو سپورٹ کرتی ہے، اس امر کی ضرورت ہے کہ اس کے کام کرنے اور فنڈنگ کے طریقے کا بنیادی طور پر از سرِ نو جائزہ لیا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بارہا اونروا ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ انہوں نے دو جنوری کو ایک اعلان میں کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو پیش کی جانے والی مالی رقوم روک دیں گے۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسرائیلیوں کے ساتھ امن بات چیت میں شریک ہونے کے لیے تیار نہیں ہوئے اور "سالانہ کروڑوں ڈالر کی امداد کے جواب میں ہمیں کسی قسم کا احترام نہیں ملا”۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے بھی سات جنوری کو اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی اونروا پر شدید نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اونروا کو دنیا سے غائب ہو جانا چاہیّے۔ نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ انروا اسرائیلی ریاست کو تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ حکومتی اجلاس کے دوران نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کی جانب سے اونروا ایجنسی پر شدید تنقید سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکا نے فلسطینیوں کے لیے مختص 6.5 کروڑ ڈالر منجمد کر دیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.