• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف 58 ویں بار احتجاج

اتوار 31-12-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala9708
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے اپنی حامی اور اپوزیشن جماعتوں سے کرپشن کے خلاف احتجاج نہ کرنے کی اپیل کے باوجود اسرائیل میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کا یہ 58 واں موقع ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل اتوار کو تل ابیب  میں نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف اور ان سے استعفے کے لیے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج گذشتہ چار ہفتے سے جاری مظاہروں کی کڑی ہے۔

نیت یاھو کی مبینہ بدعنوانی کے کیسز کی تحقیق کے دوران عوامی حلقوں میں ان کے خلاف شدید غم وغصے کی لہرپائی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز نام نہاد اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سمیت کئی شہروں میں ہزاروں صہیونیوں نے نتین یاھو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کیا اور ان سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیت المقدس میں صیہونی چوک میں سیکڑوں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین ’ ہم نہ دائیں بازو اور نہ بازو کے ہین بلکہ راہ راست پر ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ نیتن یاھو گھر جائیں۔ ان کی گرپشن مزید برداشت نہیں ہوتی۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں جمع ہونے والے ہزاروں یہودیوں نے نتین یاھو کی مالی، انتظامی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے اور پولیس پر وزیراعظم کے کرپشن کے کیسز کی تفتیش میں دانستہ تاخیر کا الزام عائد کیا۔

خیال رہے کہ سنہ 2016ء کے دوران اسرائیلی پولیس نے نیتن یاھو سے ان کی کرپشن کے مشہور کیسز 1000 اور 2000 میں 7 مرتبہ تحقیقات کیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف 58 ویں بار احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.