• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بسوں کی سیکیورٹی کے لیے 55 ملین ڈالر کا اسرائیلی بجٹ منظور

منگل 20-12-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5393
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی کابینہ نے ہفتہ وار اجلاس کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں میں چلائی جانے والی مسافر بسوں کی سیکیورٹی کے لیے 215 ملین شیکل (55 ملین ڈالر) کا بجٹ منظور کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نے سنہ 2017ء سے 2021ء تک غرب اردن میں چلنے والی 113مسافر بسوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے جس کے لیے پچپن ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اسرائیلی وزیر برائے مواصلات یسرائیل کاٹز کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے غرب اردن میں کالونیوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولت کے لیے چلنے والی بسوں کو ہرقسم کی سیکیورٹی مہیا کرنے اور انہیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے محفوظ بنانے کا جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے یہودی آباد کاروں کو ٹرانسپورٹ کی آرام دہ سہولیات کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی بسوں پر فائرنگ ، سنگ باری اور فلسطینیوں کے پٹرول بم حملوں کی شکایات عام ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبسوں کی سیکیورٹی کے لیے 55 ملین ڈالر کا اسرائیلی بجٹ منظور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.