مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت کنیسٹ کی 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے لیکوڈ پارٹی کے متوقع انتخابی امیدواروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر سامنے آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کنیسٹ کی 35سیٹوں پر کامیابی ان کا معقول ہدف ہے مگران کا اصل ہدف 40 سیٹیں حاصل کرنا ہے۔ سنہ 2015ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت نے 30 نشستیںÂ حاصل کی تھیں۔
خیال اسرائیل میں رائے عامہ کے تازہ جائزوں میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے انتخابات کی صورت میں نیتن یاھو کی جماعت ’لیکوڈ‘Â 30 سے 34 نشستیں جیت سکتی ہے۔