مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے فوجی اور سول اخراجات میں غیرمعمولی عدم توازن سامنے آیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ میں مارچ کے مہینے میں صہیونی ریاست کے دفاعی اخراجات سول اخراجات کی نسبت 26.5 فی صد بڑھ گئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران صہیونی ریاست کے دفاعی اخراجات کا تخمینہ 17.1 ارب شیکل لگایا گیا ہے جب کہ سول شعبے اورکابینہ کے اخراجات میں 7.3 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔
صہیونی ریاست کے منصوبے کے مطابق سال بھر میں فوجی اخراجات میں 0.7 فی صد اضافہ ہونا چاہیے جب کہ سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 8.9 فی صد کی گنجائش رکھی گئی ہے۔