دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی غیرمعمول توقعات میں قاہرہ میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مصالحتی مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں میں مصالحت کی راہ میں کامیابی کی کنجی صدر عباس کے پاس ہے۔ یہ فیصلہ محمود عباس کو کرنا ہے کہ آیا وہ قومی مصالحت کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔خیال رہے کہ فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتیں مصر کی زیرنگرانی کل منگل سے قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات شروع کررہی ہیں۔ حماس اور فتح سمیت فلسطینی جماعتوں کے وفودÂ قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔
