• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسلح جدو جہد پرنظرثانی کے مطالبات ناقابل قبول ہیں:الزھار

جمعہ 14-07-2017
in حماس
0
0Pala7833
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست پر طاقت کا جنون سوار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم آزادی کے لیے مسلح جدود جہد جاری رکھے گی۔ قوم اور حماس مسلح تحریک آزادی اور مزاحمت سے دست برداری کا کوئی مطالبہ قبول نہیں کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں پوزیشن ہولڈرطلباء طالبات کے اعزاز میں اسلامک بلاک کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر الزھارنے کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ بات چیت کا ڈھونگ رچانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن اپنے تمام وسائل کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس قضیہ فلسطین کے کسی تصفیے کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ مسلح جدو جہد سے دست بردار ہوگی۔

ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ فلسطینی قوم اور قضیہ فلسطین کو جس طرح کے حالات کا سامنا ہے اس کا تقاضا ہے کہ ہم قضیہ فلسطین پر کسی قسم کا تصفیہ قبول کرنے سے انکار کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا فلسطین مقبوضہ ہے اور فلسطین قوم وطن عزیز کے ایک ایک چپےکو دشمن سے آزاد کرانے تک جدو جہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین مذاکرات سے آزاد نہیں ہوگا۔ فلسطینی قوم کو مسلح مزاحمت سمیت تمام محاذوں پر جدو جہد جاری رکھے۔

ڈاکٹر الزھار نے فلسطین میں طلباء کی تعلیم تربیت میں حماس کے طلباء ونگ اسلامک بلاک کی مساعی کی تعریف کی اور فلسطینی طلباء پر تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور تمام پیشہ وارانہ شعبوں میں مہارت تامہ کے حصول پر زور دیا۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ دینی، اخلاقی اورقومی سمیت کسی بھی پہلو سے فلسطینی قوم اپنے وطن کی ایک بالشت سے بھی دست بردار نہیں ہوگی۔ ارض فلسطین سے دستبردار ہونے والوں کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.