• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قاہرہ مذاکرات کا ایجنڈا طے،5 اہم موضوعات زیربحث ہوں گے: حماس

اتوار 12-11-2017
in حماس
0
0Pala9220
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے وضاحت کی ہے کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان 21 نومبرکو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مصالحتی مذاکرات میں 5 اہم موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے’الاقصیٰ‘ چینل سے بات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ اکیس نومبر کے قاہرہ مذاکرات کا ایجنڈا طے کرلیا گیا ہے۔ ان مذاکرات میں فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد، تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نو، قومی حکومت کی تشکیل، فلسطینیوں میں وحدت، امن وامان اور شہری آزادیاں اور سماجی مصالحت جیسے موضوعات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس موقع پر فلسطینی تنظیموں کی قیادت کو مصالحتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد، غزہ کی پٹی میں حکومت کی عمل داری کی بحالی اور گذرگاہوں کی نگرانی فلسطینی حکومت کے حوالے کیے جانےپر بریفنگ دی جائے گی۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مصرکی زیرنگرانی ہونے والے مصالحتی مذاکرات میں تمام فلسطینی دھڑے شرکت کریں گے۔ اس جامع اجلاس میں قومی مصالحت کو آگے بڑھانے کے لیے حل طلب مسائل کو حل کرنے، قضیہ فلسطین کے مستقبل کا روڈ میپ اور قومی پروگرام کی تیاری اہم موضوعات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس تمام فلسطینی دھڑوں کو مصالحتی پرگرام میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ ہم جسد واحد کے اصول کے مطابق جمہوری شراکت پر یقین رکھتے ہیں تاہم صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم کو درپیش توسیع پسندانہ چیلنجز کا بھرپور عوامی قوت سے مقابلہ کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ حماس اور فتح کی قیادت نے 12 اکتوبر کو مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ایک مصالحتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت غزہ کی پٹی کا انتظامی کنٹرول فلسطینی قومی حکومت کے سپرد کیا جانا ہے۔ دونوں جماعتوں نے یکم دسمبر تک تمام اختیارات فلسطینی حکومت کے سپرد کیے جانے سے اتفاق کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.