• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یواین کے امن مندوب میلادینوف کا بیان فلسطینی قوم کی توہین ہے: حماس

جمعہ 12-01-2018
in حماس
0
0Pala6737
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین امن مندوب ’نیکولائے میلاڈینوف‘ کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی تحریک مزاحمت کو ’دہشت گردی‘ سے تعبیر کیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی کا فلسطینی تحریک آزادی سے متعلق بیان فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کی توہین ہے۔ میلادینوف نے اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تحریک کو ’دہشت گردی‘ سے تعبیر کرکے اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی، نہتے فلسطینی بچوں، خواتین اور دیگر شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ میلا دینوف کا بیان عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے۔ بین الاقوامی قوانین مظلوم فلسطینی قوم کو غاصب اور صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہرطرح کی جدو جہد کا حق دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی قوم کی آزادی اور قابض صیہونی ریاست کے وحشیانہ قبضے اور سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب نے تین روز قبل غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں کے حملے میں ایک صیہونی آباد کار کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں دہشت گردی کے زمرےمیں آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی آباد کار کے قاتلوں کا طریقہ واردات امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جانا چاہیئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.