• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

کیا حماس نیا سیاسی منشور تیار کر رہی ہے؟

پیر 27-03-2017
in حماس
0
0Pala6562
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبہ کے آؤٹ گوئینگ سربراہ خالد مشعل کی جانب سے تنظیم کے منشور کی تشکیلِ نو پر کام کیے جانے سے متعلق اعلان کو ایک ماہ گزر چکا ہے۔ اس حوالے سے غزہ پٹی سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس تحریک کی "سیاسی دستاویز” کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت اپنے آخری مراحل میں ہے۔ البتہ اس حوالے سے متضاد خبریں ہیں کہ آیا حماس 1988 میں اعلان کردہ تاسیسی منشور کی از سر نو تشکیل کے درپے ہے یا اس پرانے منشور کو ہی باقی رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ تاہم "سیاسی دستاویز” تنظیم کے لیے ایک نئے سیاسی پروگرام کی نمائندہ ہو گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی میں حماس کی قیادت میں شامل ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کو بتایا ہے کہ مجلسِ شوری تنظیم کے نئے دستاویز کو حتمی شکل دے رہی ہے تاکہ خود تنظیم کی تعریف کا از سرِ نو تعین کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق عنقریب جاری کی جانے والی دستاویز کے ذریعے "غیر فطری اندازِ فکر” اور "جہادی سلفی غُلو” کو حماس سے دور کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے باور کرایا کہ سیاسی دستاویز میں جس کا مسودہ بیرون ملک حماس قیادت نے تیار کیا ہے اور وہ اس وقت مجلس شوری کی سطح پر غزہ پٹی میں زیرِ بحث ہے. اس میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے پر زور دیتے ہوئے اس جانب توجہ دلائی گئی ہے کہ ” غُلو کسی طور بھی دینِ حنیف اسلام کی خصوصیات میں سے نہیں ہے۔ وہ دین جس کے ساتھ مذہبی رواداری وابستہ ہے”۔ دستاویز کے مطابق "حماس ایک سُنّی تنظیم ہے اور اسلام اس کا راستہ ہے”۔

مسلک کے مذہبی اور سیاسی رخ کے حوالے سے اختلاف

حماس کی قیادت کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں تنظیم کی مجلسِ شوری کے فیصلے میں اس موضوع کی جانب کسی بھی اشارے سے گریز کیا گیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ حماس کے مفادات اور ایران اور حزب اللہ کے ساتھ اس کے تعلقات بالخصوص مالی امداد اور عسکری تربیت کا حصول ہے۔ علاوہ ازیں خطے میں فرقہ واریت اور شیعہ سنی کشیدگی میں اضافے سے گریز کرنا ہے۔

غزہ میں حماس کی ہمنوا ویب سائٹ کے مطابق نئے سیاسی دستاویز میں زیرِ بحث اہم ترین نکات میں تنظیم کے منشور میں پہلے باب کی دوسری شق سے گریز ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس، اسلام پسند تنظیم الاخوان المسلمون کا ایک دھڑا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اس جانب اشارہ ہے کہ حماس اس ‘بوجھ’ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ اسے عالمی تنظیم الاخوان المسلمون کا دھڑا قرار دیا جائے۔ اس طرح حماس کے مصر کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب کھل سکتا ہے اور تشدد سے اجتناب کے ذریعے یورپ اور ترکی کی سرپرستی میں قابض اسرائیلی حکام کے ساتھ بالواسطہ سیاسی مکالمے کے لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.