• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ٹرمپ کی گیدڑ ببھکیاں گھٹیا امریکی بلیک میلنگ ہے: فوزی برھوم

جمعرات 04-01-2018
in حماس
0
0Pala6519
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہالے کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد روکنے کے بیانات کو فلسطینی قوم کوگھٹیا بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو فلسطینی قوم کو بلیک کرنے کی بھونڈی کوشش اور گھٹیا سازش قرار دیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا دھمکی آمیز بیان اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ کا اونروا کو دھمکی آمیز موقف فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنے کی گھٹیا کوششش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا فلسطینیوں کے خلاف موقف غیراخلاقی، غیر منصفانہ، جارحانہ اور غیرانسانی ہے۔

فوزی برھوم نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد فلسطینی قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اقدام کے بعد عرب ممالک اور مسلم ممالک کو یکساں جرات مندانہ موقف اپناتے ہوئے انہیں مسترد کردینا چاہیے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی کہ اگر رام اللہ انتظامیہ نے اسرائیل سے امن بات چیت شروع نہ کی تو اس کی مالی امداد بند کردی جائے گی۔ ادھر اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ نیکی ہالے نے بھی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے توسط سے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کی گیدڑ ببھکیاں گھٹیا امریکی بلیک میلنگ ہے: فوزی برھوم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.