• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری انٹیلیجنس چیف کی غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

بدھ 06-12-2017
in حماس
0
0Pala9361
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے اعلیٰ سطح سیکیورٹی وفد نےفلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پرمصری حکام اور حماس کے اہم رہنما بھی موجود تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصرانٹیلی جنس چیف جنرل سامح نبیل،انٹیلیجنس وزیر بریگیڈٰیئر ھمام ابو زید اور فلسطین میں مصری قونصل جنرل خالد سامی بھی موجود تھے۔

حماس کی قیادت اور مصری وفد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں میں مصالحت ، فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے خطرناک عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس قیادت اور مصری عہدیداروں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں مصالحت کو آگے بڑھانے کے لیے مصری کردار کو سراہا گیا۔ اس موقع پر حماس رہنما اسماعیل ھنیہ نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت تحریک فتح کے ساتھ طے پائے مصالحتی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔

خیال رہے کہ اکتوبر2017ء کو مصر کی زیرنگرانی حماس اور فتح نے ایک قومی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت فلسطین میں تمام نمائندہ جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دینے اور فلسطین میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم مصالحتی اعلان پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیدا ہونے کے بعد حماس نے فتح پر مفاہمت کو نقصان پہنچانے اور شرائط پرعمل درآمد سے فرار کا الزام عائد کیا تھا۔ حماس کا کہنا تھا کہ قومی مصالحتی اعلان کے بعد غزہ کی پٹی کے عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔

مصرنے فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے نگرانی اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.