فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر روانگی سے قبل غزہ کی پٹی میں جماعت کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یحییٰ السنوار نے کہا کہ قومی مفاہمت کےلیے تمام جماعتوں کو ایک جیسے خلوص کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
اجلاس میں حماس کے مرکزی رہنما اور جماعت کے پارلیمانی لیڈر خلیل الحیہ اور صلاح الدین بردویل بھی موجود تھے۔
یحییٰ السنوار نے کہا کہ قومی مصالحت کی گاڑی اپنی منزل کی طرف چل پڑی ہے۔ اب اس کی واپسی اور پیچھے کی طرف پلٹنےÂ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے تمام فلسطینی دھڑوں کو متنبہ کیا کہ وہ قومی مفاہمتی مساعی کے دوران قوم دشمن عناصر کی سازشوں سے آگاہ رہیں اور ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔
خیال رہے کہ فلسطینی جماعتیں کل مصر کی نگرانی میں قومی مصالحت کے لیے قاہرہ میں مذاکرات کر رہی ہیں۔ اس موقع پر حماس رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ ان کی جماعت قومی مصالحت کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے مفاہمت کے لیے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا۔ اب واپسی کی طرف پلٹنے کوئی جواز نہیں رہا ہے۔
