• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسلمان اسرائیل کے مقابلے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں:مشعل

بدھ 28-06-2017
in حماس
0
0Pala7628
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے خلیجی ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی اختلافات ختم کرتے ہوئے اپنی توانائی ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کے بجائے مشترکہ دشمن اسرائیل کے خلاف استعمال کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین پوری مسلم امہ کا مرکزی مسئلہ ہے۔ اس کے حل اور صہیونی ریاست کے جبرو استبداد کے خلاف عرب دنیا اور مسلم امہ کوسیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ میں حماس کی جانب سے منعقدہ ایک عید ملن تقریب سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ خلیجی ممالک بھائیوں کی طرح اپنے فروعی اختلافات کو جلد بھلا کر ماضی کی طرح ایک ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک اور مسلم امہ میں انتشار صرف صہیونی دشمن کے مفاد میں ہے۔

خالد مشعل نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال ناگفتہ بہ ہے۔ حماس کو دیوار سے لگانے اور حماس کی وجہ سے غزہ کےعوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ مگرہم ان تمام دشمن قوتوں پر واضح کردینا چاہتےہیں کہ غزہ کےعوام اپنے مزاحمتی اصولوں پر قائم رہیں گے۔ غزہ کی پٹی پرمسلط محاصرے کو شکست دیں گے اور دیرینہ قومی اصولوں اور مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے صہیونی دشمن کے خلاف مزاحمت اور سیاسی دستاویز میں بیداری کی شاندار مثال قائم کی۔

حماس رہنما نے کہا کہ عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو جرات مندانہ ، دانش مندانہ  طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔ عرب دنیا پہلے ہی کئی بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے۔ اس لیے مزید کسی نئے بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

خیال رہے کہ خالد مشعل کا حماس کے سیاسی شعبے کی قیادت سے سبکدوشی کے بعد یہ پہلا بیان ہے۔ اپریل 2017ء کو حماس نے نئی قیادت کا چناؤ کرتے ہوئے خالد مشعل کی جگہ سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.