• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجد اقصیٰ کے کھولے جانے پرقوم پوری مسلم امہ کو مبارک باد: اسماعیل ھنیہ

جمعہ 28-07-2017
in حماس
0
0Pala7923
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے عزم و استقلال نے صہیونی دشمن کے قبلہ اوّل پر قبضے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔ مسجدا قصیٰ کے باہر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد ایک بیان میں اسماعیل ھنیہ نے پوری مسلم امہ اور فلسطینی قوم کو قبلہ اوّل کھولے جانے کی مبارک باد پیش کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اہالیان القدس نے اپنی جرات، استقامت اور بہادری سے دشمن کو قبلہ اوّل پر قبضے سے روک دیا۔ یہ فلسطینیوں کی جرات اور دلیری کا نتیجہ ہے کہ قابض دشمن کو شکست کی دم پکڑ کر بھاگنا پڑا۔

اسماعیل ھنیہ نے بیت المقدس کے شہریوں کے جذبہ استقامت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بیت المقدس کے جانثار عوام نے فتح ونصرت کا روشن باب قائم کیا ہے۔

جس طرح فلسطینی قوم بالخصوص اہلیان القدس کے باشندوں نے قبلہ اوّل پر صہیونی غاصب دشمن کے قبضے کی سازش ناکام بنائی اسی جذبے سے جلد بیت المقدس اور پورا فلسطین آزاد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن فلسطینی قوم کو قبلہ اوّل سے محروم کرنا چاہتا تھا مگربیت المقدس کے باشندوں نے دشمن کے اس ناپاک ارادے کو بری طرح ناکام بنا دیا۔

حماس رہنما نے کہا کہ بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا شہر نہیں بلکہ تمام عرب اقوام اقوام اور مسلم امہ کا شہر ہے۔ پورا بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا۔ انہوں نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد واتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے باہر کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا دی تھیں جس کے بعد فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.