• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسئلہ فلسطین میں ایران فلسطینیوں کا بہترین اور مخلص حامی ہے: حماس

جمعرات 13-07-2017
in حماس
0
0Pala7820
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما علی برکہ نے غزہ کی 51 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آئندہ جنگ غزہ سے باہر لڑی جائے گی اور تمام ممالک ایک جیسے نہیں ہیں سب ممالک میں ایران فلسطینیوں کا بہترین اور مخلص حامی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما علی برکہ نے غزہ کی 51 روزہ جنگ کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ایران ایک اہم اسلامی ملک ہے جو فلسطینیوں اور مسئلہ فلسطین کا سب سے بہترین اور مخلص حامی ہے اور غزہ جنگ کے دوران ہم ایران کی بھر پور حمایت کے شکر گزار ہیں۔

حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ غزہ کی 51 روزہ جنگ میں 2260 فلسطینی شہید اور 11 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں بچوں اورعورتوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ شہداء میں 500 بچے اور 250 عورتیں شامل تھیں۔

علی برکہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ میں اسلامی مزاحمت نے حیفا اور تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔ حیفا غزہ سے 100 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ تل ابیب 80 کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ میں 5 ملین صیہونیوں کی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا تھا۔

حماس کے رہنما علی برکہ نے اسرائیل کے ساتھ سازشی مذاکرات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے ساتھ مذاکرات در حقیقت سازشی مذاکرات ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.