فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الاقصیٰ سیٹلائیٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صلاح الدین البردویل نے کہا کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں اور مصر کے درمیان غزہ کے عوام کو سہولیات دینے کے لیے 17 پروگرات طے کیے گئے ہیں۔ جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین غزہ کے عوام کی بہبود کے لیے تشکیل کردہ تکافل کمیٹی میں شامل رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ طے پائے معاملات صرف انسانی بنیادوں پر ہیں جن کا مقصد غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کے کھولے جانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ رفح گذرگاہ عید کے بعد کھول دی جائے گی۔ حماس رہنما نے کہا کہ رفح گذرگاہ پر مصر کی جانب نیا پلیٹ فارم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس پلیٹ فارم کی تکمیل کے ساتھ ہی توقع ہے کہ مصری انتظامیہ گذرگاہ کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھول دے گی۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کو بجلی کی فراہمی بھی بہتر کی جائے گی۔
فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حماس نے صدر عباس سمیت سب کے لیے مفاہمت کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔
