• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس نے سلامتی کونسل سے خطاب میں قوم کی ترجمانی نہیں کی: حماس

جمعرات 22-02-2018
in حماس
0
0Pala6154
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے حال ہی میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب پر سیاسی جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ محمود عباس نے عالمی ادارے سے خطاب میں قوم کی حقیقی امنگوں اور مطالبات کی ترجمان نہیں کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جس سطح پر بات کی جانی تھی محمود عباس نہیں کرسکےہیں۔ ان کا خطاب قوم کی حقیقی امنگوں اور مطالبات کی عکاسی نہیں کرتا۔

بیان میں کہا گیا ہے اس وقت پوری فلسطینی قوم اوسلو معاہدے کو ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کررہی ہے مگر فلسطینی اتھارٹی فلسطینی کونسل، تنظیم آزادی فلسطین اور دیگر قومی اداروں کی طرف سے اسرائیل کے حوالے سے دی گئی سفارشات کے خلاف کام کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ نہتے فلسطینی بچوں اور خواتین کو بے دردی سے ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے۔ صیہونی فوج بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ حربے استعمال کرتی ہے۔ امریکا صیہونی ریاست کے جرائم کی پشت پناہی کررہا ہے۔ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد اب فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق پر کلہاڑی چلائی جا رہی ہے۔ امریکی حکومت کی صیہونی ریاست کی طرف داری صاف واضح ہے۔ ایسے میں صدر محمود عباس کا سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ایک بار امن بات چیت پر زور دینا زخم رسیدہ فلسطینیوں کے زخموں پرنمک پاشی ہے۔

بیان میں صدر عباس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے تصفیے کے لیے خطرناک سیاسی عمل پرچلنے اور انفرادی فیصلوں کی پالیسی ترک کرکے قوم سے رجوع کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.