• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مازن فقہا کے قاتل سزا نہیں بچ سکیں گے:اسماعیل ھنیہ

اتوار 02-04-2017
in حماس
0
0Pala6642
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے ’ہیرو‘ مازن فقہا کا خون معاف نہیں کرے گی۔ وقت زیادہ دور نہیں جب کہ فقہاء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں شہداء کی یادگار کی تنصیب کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مازن فقہا کے قاتل سزا سے کسی صورت میں نہیں بچ سکیں گے۔ فلسطینی قوم اور مزاحمتی تنظیمیں جس موقف پر آج کھڑی ہیں مستقبل میں اسی موقف پرہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے اور شہید حماس کمانڈر مازن فقہا کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں پر قاتلانہ حملے اسی دشمن کی سازش ہیں جس نے غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ مگر فلسطینی قوم دشمن کی مسلط کردہ پابندیوں سے خوف زدہ اور کمزور نہیں ہوں گے۔ حماس فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دشمن کے خلاف کھلی جنگ میں بھرپور معاونت کرے گی۔

حماس رہنما نے کہا کہ مازن فقہا کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے مجرم اس زمین پر زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں غزہ کی پٹی میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملے میں حماس کے کمانڈر مازن فقہا کو شہید کردیا تھا۔ حماس نے اس سنگین جرم کا الزام اسرائیل پرعائد کیا ہے۔ غزہ میں سیکیورٹی فورسز نے مازن کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.