• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لبنان میں حماس کے مندوب کی ترک سفیر سے ملاقات

بدھ 27-09-2017
in حماس
0
0Pala8721
0
SHARES
7
VIEWS

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان میں متعین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مندوب علی برکہ نے ترک سفارت خانے کے دورے کے دوران بیروت میں ترکی کے سفیر شاغا طائی ارجیس سے ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملاقات کے موقع پر حماس کے سیاسی شعبے کے عہدیدار زیاد حسن اور دیگربھی موجود تھے۔

حماس کے مندوب اور ترک سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، علاقائی امور، فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

علی برکہ نے ترک سفیر کو فلسطینی جماعتوں میں قومی مفاہمت کے حوالے سے ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ترک سفیر نے فلسطینیوں میں یکجہتی کی کوششوں کو سراہا اور فلسطین میں قومی اتفاق رائے سے حکومت کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

حماس کے مندوب نے بھی فلسطینی دھڑوں میں مفاہمتی کوششوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور کہا کہ جلد ہی تمام فلسطینی جماعتوں پر مشتمل ایک گرینڈ اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوگا جس میں سنہ 2011ء کو طے پائے مفاہمتی معاہدے کے اہم نکات پر عمل درآمد کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.