فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چند روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کے سرحدی علاقے دیر البلح میں بمباری کرکے ایک سرنگ میں کام کرنے والے 8 مزاحمت کاروں کو شہید اور 13 کو زخمی کردیا تھا۔ اس واقعے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کےپانچ کارکن لاپتا ہوگئے تھے۔ جب فلسطینی امدادی ٹیموں نے لاپتا افراد کی تلاش شروع کی تو صیہونی فوج نے رضاکاروں کو سرحدی علاقے کی طرف بڑھنے سے روک دیا تھا۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ لاپتا فلسطینیوں کی مشروط تلاش کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ سرنگ میں لاپتا فلسطینیوں کی تلاش کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں شامل کیا جائے گا۔
حماس رہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے صیہونی فوج کی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شرائط بزدل دشمن کی گھٹیا بلیک میلنگ ہے۔
