• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قبلہ اوّل پرصہیونی دھاوے،دروازوں کے قفل توڑنا سنگین جرم:حماس

بدھ 12-04-2017
in حماس
0
0Pala6753
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے صہیونی پولیس اور فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاووں اور مسجد کے داخلی دروازوں کے تالے توڑنے سمیت دیگر تمام جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقام میں گھسنے سے قبل اس کے تالے توڑنا اور مسجد کی بے حرمتی صہیونی ریاست کی منظم اور طے شدہ سازش کا حصہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے تالے توڑنا اور مسجد میں نمازیوں کے اعتکاف پرپابندی صہیونی دشمن کی کھلی جارحیت اور مذہبی دہشت گردی ہے۔ ناپاک دشمن کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ قبلہ اوّل کے خلاف جارحانہ اقدامات فلسطینیوں کے قبلہ اوّل سے تعلق کو کمزور نہیں کرسکتے بلکہ دشمن کی سازشیں فلسطینی مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ سے تعلق کو مزید مضبوط کریں گی۔

حماس رہنما نے کہا کہ مسجد اقصیٰ سے تعلق اور ربط تا قیامت جاری رہے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ سے محروم نہیں کرسکتی۔ صہیونی ریاست کی جانب سے طاقت کے استعمال سے فلسطینیوں کو قبلہ اوّل سے دور کرنا دشمن کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

عزت الرشق کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور تمام صہیونی ریاستی ادارے بیت المقدس کو یہودیانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ صہیونی ارض فلسطین کے ایک انچ پربھی قابض نہیں رہ سکیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مسجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی تھی۔ صہیونی فوج مسجد کے مقفل دروازے تالے توڑ کراندر داخل ہوئی اور مسجد کی بے حرمتی کی مرتکب ہوتی رہی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.