• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطین میں قومی حکومت کے قیام کے لیے تیار ہیں: حماس

جمعہ 14-04-2017
in حماس
0
0Pala6777
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے واضح کیا ہے کہ جماعت فلسطین میں تمام جماعتوں کی نمائندہ قومی حکومت کے قیام کے لیے تیار ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما اسماعیل رضوان نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ غزہ کے عوام کے مسائل حل کرنا تمام فلسطینی سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ حماس کئی سال سے اتفاق رائے سے قومی حکومت کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اب بھی فلسطین میں قومی حکومت کے قیام اور غزہ کے عوام کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے تیار ہیں۔ فلسطین میں ایک ایسی ہی حکومت کی تشکیل کی ضرورت ہے جو غزہ اور غرب اردن کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر جاندار کردار ادا کرسکے۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہنما نے کہا کہ غزہ کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کے ہزاروں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کم کرکے ایک نیا بحران پیدا کیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی تمام اندرونی اور بیرونی گذارگاہوں کو کھولنے، تعمیر نواور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ یہ کام ایک متفقہ اور قومی اتفاق رائے سے تشکیل پانے والی حکومت ہی کرسکتی ہے۔

اسماعیل رضوان نے کہا کہ فلسطین میں قومی حکومت کا قیام باہمی احترام کے تحت عمل میں لایا جانا چاہیے۔ دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی زبان استعمال کرنے کے نتائج مثبت نہیں آتے۔ حماس دھمکیوں اور بلیک میلنگ کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے تحریک فتح کی سینٹرل کونسل کے وفد کی طرف سے حماس کی قیادت سے ملاقات اور غزہ کے دورے کا اعلان قابل تحسین ہے۔ حماس فتح کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے۔ توقع ہے کہ حماس اور فتح دوطرفہ حل طلب مسائل کو جلد از جلد حل کرکے فلسطینی عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائیں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں قومی حکومت کے قیام کے لیے تیار ہیں: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.