• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی ’ہیروز‘ کی مالی مراعات روکنے کی سازش ناقابل قبول :حماس

اتوار 23-04-2017
in حماس
0
0Pala6902
0
SHARES
8
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی دشمن کی طرف سے فلسطینی ہیروز کو ملنے والی مالی مراعات پر اثرانداز ہونے کی سازش کو مسترد کردیا ہے۔ جماعت نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے ورثاء کو ملنے والی مالی امداد روکنے کی صہیونی کوشش دشمن کی مایوسی کا بین ثبوت ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کو ملنے والی مالی امداد روکنا فلسطینی معاشرے میں انتشار پھیلانے کی مجرمانہ سازش ہے۔ حماس اس سازش کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے اور جیلوں میں سزائیں کاٹنے والے فلسطینی قوم کے ہیروز ہیں اور ان کی مالی امداد فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیل کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی پر اسیران اور شہداء کے وظائف روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو کہا گیا تھا کہ وہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے ورثاء کی مالی معاونت بند کردے۔ صہیونی دشمن کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو دھمکی دی گئی تھی اگر اس نے فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کی مالی معاونت بند نہ کی توفلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی رقوم روک دی جائیں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطینی ’ہیروز‘ کی مالی مراعات روکنے کی سازش ناقابل قبول :حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.