• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی اتھارٹی کی مصر سے تیل منگوانے پر پابندی

اتوار 09-07-2017
in حماس
0
0Pala7758
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ محمود عباس کی سربراہی میں رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے مصر سے غزہ کے بجلی گھروں کے لئے تیل حاصل کرنے کی کوششوں کی راہ میں روڑے اٹکانے کا سلسلہ دراصل اہالیاں غزہ کو اپنوں اور غیروں کی جانب سے دی جانے والی اجتماعی سزا کا ہی کا حصہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ایک بیان میں حازم قاسم نے کہا کہ محمود عباس غزہ سے حماس کے رہنما یحیی السنوار کی قیادت میں مصر جا کر مذاکرات کرنے والے وفد سے نالاں ہے۔ خود کو فلسطینی صدر کہنے والے ابو مازن کی اس پیش رفت پر ناراضی سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان پالیسی امور پر باہمی اتفاق کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس کا منطقی نتیجہ غزہ کا محاصرہ مزید ہلاکت خیز بنانا ہے۔

حماس کے ترجمان نے یہ بات زور دیکر کہی کہ مصر کے حماس کے حالیہ معاہدات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے محمود عباس کی سوچی سمجھی کوششوں کا تسلسل اس بات کا بین ثبوت ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر ہمارے عوام کے خلاف کن کن طریقوں سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس تمام متعلقہ اداروں اور شخصیات سے ملکر بحران ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ ہم مصری بھائیوں کے ساتھ غزہ کے محاصرہ سے پیدا ہونے والی منفی صورت حال کے اثرات کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.