فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حازم کا کہنا تھا کہ "محمود عباس کی جانب سے حماس کے یحییٰ السنوار کی سربراہی میں مصر جانے والے وفد کے مصری حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی وجہ سے غصے کا اظہار یہ ثآبت کرتا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی دونوں ہی غزہ پر محاصرے کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمود عباس کی جانب سے مصر کے ساتھ معاہدوں کو روکنے کے لئے متسلسل اور منظم کوششوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی غداری کی مرتکب ہورہی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس کی قیادت اس بحران کے حل کے لئے تمام کوششیں کررہی ہے اور محاصرے کو مزید نرم کرنے کے لئے مصر میں موجود خیر خواہوں سے رابطے میں ہے۔