• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں کو تاریخ رُسوا کرے گی: خالد مشعل

جمعہ 25-05-2018
in حماس
0
0Pala6079
0
SHARES
0
VIEWS

استنبول (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کے سیاسی شعبے کے سابق صدر اور جماعت کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے فلسطینی قوم کی بے لوث حمایت اور بے پایاں امداد پر ترک قوم اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری فلسطینی قوم ترکی کی حکومت کی خدمات کا صلہ نہیں دے سکتی۔ ترک صدر طیب ایردوآن نے فلسطینی قم کے لیے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے شہر سلطان غازی میں ایک افطار پارٹی سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں سلطان غازی شہر کے میئر ھاد التوانائی سمیت ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم ترکی کی ہمیشہ شکر گذار رہے گی۔ ترکی نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ 2010ء میں غزہ کے لیے امدادی قافلہ لے جاتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہداء مرمرہ کو فلسطینی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ترک صدر طیب ایردوآن نے فلسطینیوں کی حمایت میں جو جرات مندانہ مؤقف اختیار کیا ہے وہ حاسدین کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

انہوں نے ترک قوم پر زور دیا کہ وہ فلسطینی قوم کی اس وقت تک مدد جاری رکھیں جب تک کہ فلسطینیوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا،جب تک  القدس آزاد اور مسجد اقصیٰ صیہونی تسلط سے نکل نہیں آتی۔

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں کو تاریخ رسوا کرے گی اور جو فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کرے گا اس کا نام تاریخ میں ہمیشہ چمکتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ مسلمانوں کی میراث ہے اور یہ میراث ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی تاریخ کا بدترین جرم ہے مگر یہ جرم القدس کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ القدس عالم اسلام کا دارالحکومت ہے اور ہمیشہ رہے گا کیونکہ حق تمام طاقتوں پر بھاری ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ فلسطین کا ایک ایک بچہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سے زیادہ فلسطین کے مستقبل کے بارے میں ادراک رکھتا ہے۔ صیہونی ریاست اپنی بقاء کے لیے امریکیوں سے مدد مانگتی ہے اور ہم اللہ سے مدد مانگتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.