• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں پر کوئی امن فارمولا مسلط نہیں کیا جاسکتا: حماس رہنما

اتوار 18-02-2018
in حماس
0
0Pala7666
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی مرضی کے خلاف ان پر کوئی امن فارمولہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول نہیں کرے گی اسے مسلط کرنے کی کسی داخلی اور خارجی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک بیان میں حماس رہنما نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق جس امن فارمولے کے چرچے ہیں وہ مسئلہ فلسطین کا حل نہیں بلکہ قضیے کے تصفیے کی کوشش ہے۔

ڈاکٹر ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم مزاحمتی پروگرام کے سوا کسی اور پروگرام پر متحد نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے تشخص کو ختم کرنے، ان کی جبری ھجرت، دوسرے ملکوں میں مستقل آباد کاری، مجاھدین کے خلاف مسلسل تعاقب، فلسطینی پناہ گزینوں کے بنیادی معاشی حقوق پر ڈاکہ زنی، غزہ کی مسلسل ناکہ بندی اور عہد تمیمی جیسی فلسطینی بچیوں پر مظالم فلسطینی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ جب سے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے منصب اقتدار سنھبالا ہے تب سے امریکا کے فلسطین۔ اسرائیل کے حل کے حوالے سے ان کی ’صدی کی ڈیل‘ کا ایک فارمولہ میڈیا میں زیربحث ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ اس میں فلسطینی مملکت کے لیے مصر کے جزیرہ نما سیناء کے علاقے کو تجویز کیا گیا ہے تاہم مصر نے ایسی کسی تجویز کوقبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.