• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینیوں میں مصالحت میں عرب قیادت کا کلیدی کردار ہے: ھنیہ

اتوار 15-10-2017
in حماس
0
0Pala8895
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کاری میں عرب قیادت کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مفاہمت کی حمایت اور معاونت پر عرب ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الصباح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقع پر حماس رہنما نے امیر کویت کو فتح کے ساتھ طے پائے مفاہمتی معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں یکجہتی کے تاریخی فیصلے کے پیچھے عرب ممالک کا مثبت کردار ہے۔ تمام عرب ممالک اور عرب رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں اتحاد کے لیے ہرممکن مدد اور معاونت کی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے حماس اور فتح میں صلح کرانے میں مصری کردار کو سراہا اور کہا کہ مصر نے فلسطینی دھڑوں میں اتفاق پیدا کرنے کے لیے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب امیر کویت نے اسماعیل ھنیہ کو حماس اور فتح میں صلح کا معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں میں اتحاد نے عرب اقوام کو بھی خوش کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین تمام عرب ممالک اور عالم اسلام کا مشترکہ اور فوری حل طلب مسئلہ ہے۔

قبل ازیں اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری وزیرخارجہ، روس کے نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ٹیلفیون کرکے ان سے فلسطینی قومی مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو مصرکی زیرنگرانی حماس اور فتح نے قومی مفاہمت کا اعلان کیا تھا۔ قاہرہ میں تین روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کی نگرانی مصری انٹیلی جنس وزیر خالد فوزی نے کی۔ اس معاہدے کے تحت فلسطینی قومی حکومت 1 دسمبر 2017ء تک غزہ کا انتظامی کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.